مسجد الحرام میں حطیم میں نماز کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان

منگل 23 جون 2026 18:47

مسجد الحرام میں حطیم  میں نماز کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان
مکہ مکرمہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2026ء) مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے متصل مقدس حصے حطیم (حجر اسماعیل) میں زائرین کے لیے نماز اور نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، مطاف میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ اوقات مخصوص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے تحت اب حطیم میں مردوں کو رات 10:00 بجے سے لے کر رات 1:00 بجے تک عبادت کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ خواتین زائرین کے لیے صبح 6:00 بجے سے لے کر صبح 9:00 بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان نئے اوقات کار کا باقاعدہ اطلاق پیر 22 جون 2026ء سے کر دیا گیا ہے۔اس نئے طریقہ کار کا بنیادی مقصد حطیم کے اندر غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنا اور زائرین کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ ہر کوئی آسانی سے نوافل ادا کر سکے۔ حرمین انتظامیہ نے تمام عمرہ زائرین اور نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔\932