Live Updates

ورلڈ بینک کے مطابق وفاق میں وزارتوں اور اخراجات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا ہے

پنجاب اور سندھ نے 804ارب روپے وفاق کو دے دیئے ہیں، جبکہ خیبرپختونخواہ تعلیم وصحت پرپیسا خرچ کرے گا، حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی نیوز کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 جولائی 2026 20:19

ورلڈ بینک کے مطابق وفاق میں وزارتوں اور اخراجات میں کمی کی بجائے اضافہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 جولائی 2026ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، ہاں! کچھ بھیک ضرور حاصل کی ہے،ورلڈ بینک کی معیشت سے متعلق رپورٹ باعث شرم ہے، وفاق میں وزارتوں اور اخراجات میں اضافہ ہوا،پنجاب اور سندھ نے 804ارب روپے وفاق کو دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کچھ گلیوں کو خوبصورت بنانا اور سائن بورڈ ایک جیسے کرنا شعبدہ بازی ہے، اصل حقیقت یہ ہے کہ جب 14بچے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، اصل حقیقت کے والدین کے آنسو ہیں، اس کی غم کی گھڑی میں اعلان کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی قوت نہیں بلکہ سماجی قوت بھی ہے، ہم پاکستان کے ہرخطے اور گلی میں ہر سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہر اس خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں جس کے بچوں کو تعلیم وصحت میسر نہیں ہے، حکومت کے پانچ بجٹ طویل عرصہ ہوتا ہے، کہاں گئے وہ بلند وبانگ دعوے کہ ہم نے معیشت کا رخ پھیر دیا، لیکن آج ملک تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، نہ انسانی حقوق حاصل ہیں ، آپ بولیں تو اٹھا لئے جاتے ہیں، آج پاکستان میں 15سال کی عمر کے 40فیصد بچے سٹنٹ ہیں، ان کے دماغ اور جسم عمر کے لحاظ سے کمزور ہیں، آج پاکستان میں 15سال کی عمر کے 40فیصد بچے کسی تعلیمی ادارے میں نہیں جاتے،حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، ہاں! کاسہ پکڑ کر کچھ بھیک ضرور حاصل کی ہے، ورلڈ بینک کی معیشت سے متعلق رپورٹ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے، ورلڈ بینک نے لکھا کہ وفاقی حکومت کے اخراجات بے جا ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد وزارتوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے، پنجاب اور سندھ نے 804ارب روپے وفاقی حکومت کو دے دیئے ہیں،خیبرپختونخواہ نے ایسا نہیں کیابلکہ تعلیم وصحت پر خرچ کرے گی،وفاقی حکومت کے قرضے پچھلے 74سالوں کے قرضوں کے برابر ہیں، قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے صوبوں سے پیسے لئے جارہے ہیں، یہ ہماری معیشت کی اصل حقیقت ہے۔

Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات