مقبوضہ کشمیر، گاندر بل میں نہر سے لاش برآمد

بدھ 24 جون 2026 11:45

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں آج پن بجلی کی ایک نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لاش کی شناخت غلام محی الدین کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے پوشکر کنگن کا رہائشی تھا۔لاش مقامی رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں نے نہر سے نکالی جسے بعد ازاں طبی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن منتقل کیاگیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔