مولانا فضل الرحمن سے دیرینہ تعلقات اور احترام کا رشتہ ہے ، ان سے تخلیہ میں ہونے والی گفتگو ہمیشہ راز رہےگی ، وزیراعظم شہباز شریف
بدھ 24 جون 2026 17:44
(جاری ہے)
انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے کچھ دیر گفتگو بھی کی۔بعد ازاں انہوں نے ایوان میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اٹھائے گئے بعض نکات کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے ان کے بہترین تعلقات ہیں اور ان سے احترام کا رشتہ ہے۔
ان کی تقریر میں نے سنی ہے۔ میری اکثر مولانا فضل الرحمن سے ملاقات رہتی ہے۔ ان کے اور میرے درمیان تخلیہ میں جو باتیں ہوئی ہیں وہ قیامت تک راز ہیں اور قبر میں میرے ساتھ جائیں گی۔ بعد ازاں مولانا فضل الرحمن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے جس محبت کا اظہار کیا ہے میں اس کا خیر مقد م کرتا ہوں ، اگر وہ تنہائی میں ہونے والی باتوں کو پبلک کر دیں تو وہ ناراض نہیں ہوں گے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمن کی پیشکش کو ان کی فراخ دلی کی بنیاد پر قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس سے معاملات دور تک چلے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔\932مزید اہم خبریں
-
چھ یورپی ممالک نے ویسٹ بینک میں نئی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کر دی
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان پارلیمانی، سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور دفاعی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق
-
سٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں 2.85 ٹریلین روپے کی لیکویڈیٹی فراہم کر دی
-
عمران خان شفاء اسپتال لے جانا پڑے گا، ورنہ حکومت کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی، اسد عمر
-
'عمران خان کا طبی معائنہ شفا ہسپتال کے بجائے پمز میں کرانا عدالت کی توہین،‘ اہل خانہ اور پی ٹی آئی کا دعویٰ
-
اعظم نذیر تارڑ کادہشت گردی کے تمام متاثرین اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
-
وزیرتجارت سے ڈیجیٹل اتھارٹی کے نمائندوں اور Sky47کی انتظامیہ کی ملاقات، منسلک اداروں کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم بارے تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیرِ تربیت افسران کے ساتھ پارلیمانی جمہوریت اور آئینی طرزِ حکمرانی پر تبادلہ خیال
-
شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی، طارق فضل چوہدری
-
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور تشخیصی مراحل کے دوران ان کی ہمشیرہ ساتھ موجود رہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل ہوا، سازشی کسی اور چکر میں ہسپتال گیا تھا، ناصر بٹ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے ملائیشین وزیر داخلہ کی سربراہی وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بار ے تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.