مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب (آج )منعقد ہو گی

مہاراجہ رنجیت سنگھ برسی میں شرکت کیلئے آئے سکھ یاتری (کل)بھارت روانہ ہونگے

اتوار 28 جون 2026 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2026ء) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب آج (پیر)29 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب میں منعقد ہوگی جبکہ برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سکھ یاتری کل ( بدھ)30جون کو بھارت واپس روانہ ہوںگے۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں نے دس روزہ دورہ کے دوران گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گردوارہ سچا سودا فاروق آباد، گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، گردوارہ دربار صاحب کرتارپور اور گردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد سمیت دیگر مقدس گردواروں میں حاضری دی، مذہبی رسومات ادا کیں اور اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔سکھ یاتری ہفتے کے روز لاہور پہنچے ۔