مہاراجہ رنجیت سنگھ برسی میں شرکت کیلئے آئے سکھ یاتری (کل)بھارت روانہ ہونگے

پیر 29 جون 2026 14:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2026ء) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب میںشرکت کے لیے آئے ہوئے سکھ یاتری کل ( بدھ)30جون کو بھارت واپس روانہ ہوںگے۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں نے دس روزہ دورہ کے دوران گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گردوارہ سچا سودا فاروق آباد، گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، گردوارہ دربار صاحب کرتارپور ،گردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد اور گردوارہ ڈیرہ صاحب سمیت دیگر مقدس گردواروں میں حاضری دی، مذہبی رسومات ادا کیں اور اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔