بھارت کشمیریوں کی زمینوں، جائیدادوںپر قبضہ کر کے انہیں بنیادی حقوق سے محروم کرنے لگی
پیر 29 جون 2026 17:24
(جاری ہے)
حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، جن میں جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر، انسانی حقوق کی پامالیوں، جبری گرفتاریوں اور سیاسی انتقام کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ بھارت بھر میں مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد، نفرت انگیز اور امتیازی سلوک میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی نسل کشی کرکے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم، جبر اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول اور تحریکِ آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹریفک حادثات میں سالانہ تقریباً بارہ لاکھ ہلاکتوں پر ورکنگ گروپ کا قیام
-
کھیلوں میں یکساں مواقع کے لیے نسلی امتیاز اور نفرت کا خاتمہ ضروری
-
یوکرین جنگ میں شدت، ہلاکتوں اور شہری املاک کے نقصان میں اضافہ
-
ہنٹا وائرس قابو میں جبکہ ایبولا کا پھیلاؤ جاری، ڈبلیو ایچ او چیف
-
ایران جنگ: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن، یو این
-
غیرملکی متاثرہ خواتین کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ،مطلب یہ ہے کہ کیس ختم ہوگیا ہے
-
میں اب خیریت سے ہوں
-
کیس میں اچھی چیز یہ ہوئی کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ہدایت کی کہ متاثرہ خواتین کیس کو قانون کے مطابق میرٹ پر دیکھا جائے
-
متاثرہ دو خواتین کا مجسٹریٹ کی عدالت میں ریکارڈ کردہ بیان انتہائی رونگٹے کھڑے کردینے والا ہے
-
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ہفتہ وار18 افراد کی ملاقات کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے
-
وزیراعظم شہبازشریف، شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد استنبول روانہ ہوگئے
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.