روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل

اسلام آباد اور کابل مسلح تصادم ختم کریں ، تمام متنازعہ امور کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کریں،روسی وزارت خارجہ

بدھ 1 جولائی 2026 12:26

روس کی پاکستان، افغانستان سے اختلافات ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی اپیل
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2026ء) روس کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان سے اپیل کی ہے کہ اپنے اختلافات حل کرنے کے لیے سفارتی اور سیاسی ذرائع استعمال کریں۔

(جاری ہے)

روسی وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ہونے والے حالیہ واقعات افسوسناک ہیں، اسلام آباد اور کابل مسلح تصادم ختم کریں اور تمام متنازعہ امور کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کریں۔بیان میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل اور مذاکرات کی طرف واپس آنے کی اپیل کی گئی ہے۔