رننگ اینڈ ہائیکنگ کلب پاکستان کی ٹیم نے سرن ویلی کی مشہور چوٹی موسٰی دا مصلہ کو عبور کر لیا

بدھ 1 جولائی 2026 15:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2026ء) رننگ اینڈ ہائیکنگ کلب پاکستان کی ٹیم 4080 میٹر اونچائی پر سرن ویلی کی مشہور چوٹی موسٰی دا مصلہ عبور کی۔ ترجمان رننگ اینڈ ہائیکنگ کلب پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شدید موسم، ناپائیدار حالات اور بلندی کے چیلنجز کے باوجود مختلف فٹنس لیول سے تعلق رکھنے والے ممبران کا اس دشوار گزار چوٹی کو سر کرنا ایک بہت بڑے کارنامے سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو کوئی بھی پہاڑ ناقابل تسخیر نہیں رہتا۔ اس شاندار کامیابی کا اصل کریڈٹ ٹیم کے تمام پرعزم ممبران کے گراں قدر حوصلے اور بالخصوص رننگ اینڈ ہائیکنگ کلب پاکستان کی ایونٹ مینجمنٹ ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے انتہائی کٹھن حالات میں بھی بہترین حکمتِ عملی، مثالی نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ اس مہم کو محفوظ اور کامیاب بنایا۔ پہاڑوں کی خاموشی، بادلوں کا کھیل اور فتح کی یہ خوبصورت واک ہمیشہ کیلئے ٹیم ممبرز کے دلوں میں نقش کر گئی۔