مقبوضہ کشمیر ،بالی ووڈ فلم ’’چوہان‘‘ پرشدید غم و غصہ ، ٹیزر پر شدید تنقید، حقائق کے منافی قرار
جمعرات 2 جولائی 2026 17:31
(جاری ہے)
ٹیزر میں ایک نوجوان کو احتجاج کے دوران آنکھوں میں پیلٹ لگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں اجے دیوگن کی آواز سنائی دیتی ہے، جس میں ان چوٹوں کو محدود نقصان قرار دیا جاتا ہے۔
یہ مکالمہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن سے متاثر ہونے والے ہزاروں کشمیریوں کی تکالیف اور مستقل معذوری کو اس انداز میں پیش کرنا ناصرف حقائق کے منافی بلکہ متاثرین کی توہین کے مترادف ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔ ایک صارف نے لکھا پیلٹ گن کو محدود نقصان کہنا ان ہزاروں نوجوانوں کی تکلیف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے جنہوں نے اپنی بینائی کھو دی۔کئی صارفین نے کشمیری متاثرین، جن میں حبا نثار اور انشامشتاق جیسی کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں ، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیلٹ گن کے اثرات کو معمولی قرار دینا حقیقت کے برعکس ہے۔بعض صارفین نے فلم کومحض ایک پروپیگنڈا فلم قرار دیتے ہوئے اس کے مقصد اور وقت پر بھی سوالات اٹھائے، مقبوضہ علاقے کی مقامی سیاسی جماعتوں نے بھی ٹیزر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ متاثرین کے حقیقی تجربات کے قطعی برعکس ہے۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک فلم نہیں بلکہ ایسا پروپیگنڈا ہے جو تشدد کو ہوا دے سکتا ہے۔انہوں نے لکھا، "یہ فلم پروپیگنڈے کا ایسا نمونہ ہے جو گوبلز کے پروپیگنڈے کو بھی شرمندہ کر دے۔ اس میں ایسا مواد شامل ہے جو کشمیر میں دوبارہ نفرت اور تشدد کو بھڑکا سکتا ہے۔ جن بچوں اور نوجوانوں نے پیلیٹ گن سے اپنی بینائی یا جان گنوائی، ان کا مذاق اڑانا اور ان کے خاندانوں کے زخم تازہ کرنا کشمیریوں کے خلاف ایک بدنیتی پر مبنی ایجنڈا ہے۔معروف سماجی کارکن وجاہت فاروق بھٹ نے بھی فلم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے برسوں بم دھماکے، گولیوں کی آوازیں، کرفیو، خوف اور بے یقینی کے ماحول میں زندگی گزاری ہے۔ اس حقیقت میں نہ کوئی رومانویت تھی، نہ کوئی بہادری اور نہ ہی تفریح۔ اس نے خاندانوں کو برباد کیا، بچوں کا بچپن چھین لیا اور پوری نسل کو خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا۔طلبا رہنما سہیل پرے نے بھی فلم پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نفرت پھیلانے اور پیلیٹ گن متاثرین کی تکالیف کو تفریح کا ذریعہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر نفرت کب تک پھیلائی جائے گی کشمیریوں کو بدنام کر کے اور متاثرین کے دکھ کو مذاق بنا کر اگر فلمیں کامیاب ہوتی ہیں تو یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔ سماجی اور سیاسی حلقوں نے کہا ہے کہ فلم سازوں کو کشمیر جیسے حساس موضوعات پر کام کرتے وقت زمینی حقائق، عوامی جذبات اور سماجی ذمہ داری کو پیش نظر رکھنا چاہیے تاکہ فن کے نام پر کسی بھی طبقے کے دکھ اور تکلیف کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔مزید مقامی خبریں
-
افواج پاکستان کے جوان ہرشب وطن عزیز کو روشن رکھنے کے لیے دِیپ اپنے لہو سے جلا رہے ہیں۔ محب وطن پاکستانیوں کا اس چیلنجنگ صورتحال میں اپنی افواج کا حوصلہ بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواجہ رمیض حسن ..
-
معروف فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائشگاہ کیولری گراؤنڈ میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا
-
مجالس عزا و جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی،صفائی و دیگر بہترین انتظامات پر ڈی سی منڈی بہاوالدین عدیل حیدر بریار خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں امن وامان کے قیام اور بہترین انتظامات پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
سگریٹ نوشی میں خطرے کا اصل نقطۂ آغاز
-
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین عدیل حیدر بریار محرم الحرام کے بہترین انتظامات پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ جعفریہ عزداری کونسل
-
کلچرل جرنلسٹ اور نامور رائٹر،ڈائریکٹر گوشی خان کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری کلچر اینڈ انفارمیشن پنجاب شازیہ رضوان اور ، رضوان افسر،،کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں
-
عید کے بعد امریکا اور ایران کے مذاکرات کا ایک اور راؤنڈ ہوگا
-
ملکی ترقی کے راستے میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ طبقاتی تقسیم اور اشرافیہ ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے آئی ایف جے کے ساتھ مل کر بنائی گئی پانچ سالہ سٹریٹجی برائے سال 2025-26 لانچ کر دی
-
ڈی سی لیہ کی چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
-
الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز کا دورہ چیوڑا بیس ریزارٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.