ممبئی کے ساحل پر 26 فٹ لمبا ہمپ بیک وہیل کا بچہ ہلاک

جمعرات 2 جولائی 2026 21:56

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) بھارت کے شہر ممبئی کے ساحلی علاقے باندرہ میں ایک 26 فٹ لمبا ہمپ بیک وہیل کا بچہ ساحل پر پھنس جانے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ حکام اور جنگلی حیات کے ماہرین نے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہیل کو زندہ نہ بچایا جا سکا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ کی ساحلی پٹی پر پیش آیا، جہاں مقامی افراد نے ایک بڑی وہیل کے بچے کو ساحل پر پھنسا ہوا دیکھا اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات، شہری انتظامیہ، سمندری حیات کے ماہرین اور ویٹرنری ڈاکٹرز پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ امدادی کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور وہیل کو دوبارہ گہرے پانی میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔حکام کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے تمام ممکنہ اقدامات کیے، لیکن وہیل کی حالت انتہائی نازک ہونے کے باعث اسے بچانا ممکن نہ ہو سکا ۔