شوپیاں ،بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی

ہفتہ 4 جولائی 2026 17:04

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیر املٹری اہلکاروں اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ضلع کے چنا پورہ، سید پورہ، سید پورہ بالا، امشی پورہ اور ملحقہ علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ بھارتی بھارتی اہلکار گھروں میں گھس کر خواتین ، بچوں اور معمر افراد سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیائے کو لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں ۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔