مقبوضہ جموںوکشمیر،سڑک حادثات میں ’’ایس پی او‘‘سمیت چار افراد ہلاک،متعددزخمی

ہفتہ 4 جولائی 2026 17:04

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سڑک حاد ثات میں ایک سپیشل پولیس افسر سمیت’’ ایس پی او‘‘سمیت چار افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) شوبم کمار اور اس کی بہن رینو چودھری کی اس وقت موت واقع ہو گئی جب راجوری میں جموں پونچھ شاہراہ پر بگنوتی کے مقام انکی کار ایک بس سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار دیگر دو راکیش کمار اور سواتی چودھری زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا ضلع کشتواڑکے علاقے گلاب گڑھ میں ایک لوڈ کیرئیر گہری کھائی میں گرنے سے انورودھ سنگھ اور اس کے بیٹے دیپک کمار کی موت ہو گئی، جبکہ دو افراد سپوت سنگھ اور رویندر سنگھ زخمی ہو گئے۔