آئی سی سی آئی میں پی تھری اے کے اشتراک سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر سیشن
ہفتہ 4 جولائی 2026 18:25
(جاری ہے)
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی تھری اے) کے ڈپٹی ہیڈ پالیسی محمد اویس نے ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے شرکاکو پی پی پیز کے بنیادی تصورات، ریگولیٹری فریم ورک، ادارہ جاتی طریقہ کار اور مختلف منصوبوں کی تیاری و تکمیل کے مراحل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی تھری اے نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم بنانے اور پائیدار انفراسٹرکچر منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان مضبوط روابط استوار کرنے، مکالمے کے فروغ، علم و تجربات کے تبادلے اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی سسٹر سٹیز انیشی ایٹو ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے، اختراعی سوچ کو آگے بڑھانے اور اقتصادی ترقی کے لیے باہمی تجربات سے استفادہ کرنے کا ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔آئی سی سی آئی سسٹر سٹیز انیشی ایٹو کے کنوینئر ساجد اقبال نے کہا کہ جدید مالیاتی ذرائع اور سرمایہ کاری کے متبادل ماڈلز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا پاکستان کی ترقیاتی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔تقریب میں آئی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، سرمایہ کاروں، ڈویلپرز، مالیاتی اداروں کے نمائندوں، کنسلٹنٹس اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.