سمندری طوفان میساک کی شدت کم، چین کے سانیا ہوائی اڈے پر پروازیں بحال

ہفتہ 4 جولائی 2026 20:28

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) چین کیجنوبی صوبہ ہائنان میں واقع سانیا فینکس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سمندری طوفان میساک کی شدت کم ہونے کے بعد ہفتہ کی صبح 6 بجے پروازیں بحال کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہائنان کے محکمہ موسمیات سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال کے دسویں سمندری طوفان میساک نے جمعہ کی شام تقریبا 6 بج کر 20 منٹ پر لِنگ شوئی لی کائونٹی کے علاقے ییلن میں ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد وہ رات کے وقت ہائنان جزیرے کو عبور کرتے ہوئے شمالی بیبو خلیج کی جانب بڑھ گیا۔ہوائی اڈے سے پہلی پرواز CZ6731 ہفتہ کی صبح 7 بجکر 18 منٹ پر روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :