پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین سے مشاورت

ہفتہ 4 جولائی 2026 20:19

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2026ء) مسلم لیگ ہائو س ڈیوس روڈ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے ون سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر محمد شفیق کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میںیو کے سے ڈاکٹر شوکت، ثمرین تاج ایم پی اے، نائب صدر پنجاب عزیزہ سعید ، لاہور کے صدر میاں وحید احمد، جنرل سیکریٹری ندیم پہلوان، جنرل سیکرٹری لیبر ونگ چوہدری اشرف، صدر لاہور شعبہ خواتین رفعت ساجد ،انچارج مسلم لیگ ہائوس راجہ شہزاد ، مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر پرویز مائیکل ، افتخار علی، ندیم پگاں والا، عبدالجبار ، افتخار نتھی، سردار ناصر ہنجرا، وقار وکی اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایل اے ون سے امیدوار محمد شفیق کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انتخابی میدان میں موجود ہے اور کارکن بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر سانح کاہنہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔