یوکرین جنگ میں ڈرونوں کا بڑھتا استعمال عام شہریوں کے لیے خطرناک
یو این
اتوار 5 جولائی 2026
12:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 جولائی 2026ء) یوکرین کی جنگ میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں شہریوں کے لیے نئے اور پیچیدہ خطرات جنم لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ان خطروں کے اثرات جنگ کے بعد بھی برقرار رہیں گے جس سے بحالی کے عمل، زرعی سرگرمیوں اور عالمگیر غذائی تحفظ کو طویل مدتی نقصان ہو سکتا ہے۔
یوکرین میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی) کے مشیر اعلیٰ پال ہیزلپ نے یو این نیوز کو بتایا ہے کہ جنگ کا دائرہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع، گہرا اور مہلک ہو گیا ہے۔
روس
کا حملہ شروع ہونے کے بعد ابتدائی مرحلے میں دونوں فریق نسبتاً مستقل مورچوں سے لڑ رہے تھے، لیکن اب ڈرون وسیع علاقوں کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں، معمولی سی نقل و حرکت کی بھی فوری نشاندہی کر لیتے ہیں، توپ خانے کو ہدف کی جانب رہنمائی دیتے ہیں یا خود ہی بارودی مواد لے جا کر حملہ کرتے ہیں۔(جاری ہے)
اس نئی صورت حال نے میدان جنگ میں زندہ بچنے کے امکانات کو نمایاں طور پر کم کر دیا ہے۔
پال ہیزلپ 'یو این ڈی پی' میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کے شعبہ میں مشیر اعلیٰ ہیں جن کا کہنا ہے کہ روایتی جنگ میں عموماً ہر چار متاثرین میں سے ایک ہلاک اور تین زخمی ہوتے ہیں، لیکن یوکرین میں اب یہ تناسب الٹ گیا ہے اور ہر چار میں سے تقریباً تین افراد میدان جنگ میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔
ڈرون حملوں کی بدلتی نوعیت
انہوں نے بتایا کہ وسیع پیمانے پر ڈرون طیاروں کے استعمال نے حملوں کے بعد باقی رہ جانے والے بارودی خطرات کی نوعیت بھی بدل دی ہے۔
اب ڈرون صرف بم نہیں گراتے بلکہ مارٹر گولے، دستی بم اور راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ جیسے روایتی ہتھیار انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچاتے ہیں۔بعض ڈرون ایسے چھوٹے بارودی بم بکھیرتے ہیں جو زمین سے ٹکراتے ہی پھٹ جاتے ہیں جبکہ بعض ایسے ہیں جو تاخیر سے پھٹتے ہیں یا اس وقت تک خاموش رہتے ہیں جب تک کوئی شخص لاعلمی میں انہیں چھیڑ نہ دے۔
اگر کوئی شخص اپنے کتے کو سیر کرانے نکلے یا کوئی بچہ سکول جا رہا ہو تو بارودی سرنگ یا مواد پر قدم رکھنے سے اس کی ٹانگ کٹ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلسل بدلتے خطرات نے یوکرین میں بم ناکارہ بنانے والے ماہرین اور امدادی اداروں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ہر وقت اپنی حکمت عملی اور طریقۂ کار کو نئی جنگی ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالتے رہیں۔
اسی مقصد کے لیے بین الاقوامی ماہرین یوکرینی حکام اور مقامی اداروں کے ساتھ مل کر ایسے طریقے وضع کر رہے ہیں جن کے ذریعے بارودی مواد اور دیگر دھماکا خیز خطرات کو محفوظ انداز میں ختم کیا جا سکے گا۔خطروں کے سائے میں زندگی
محاذ جنگ سے دور رہنے والے لاکھوں یوکرینی شہریوں کے لیے ڈرون اب روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بن گئے ہیں۔ فضائی حملے کے سائرن کسی بھی وقت بج سکتے ہیں، جس سے بچوں کی پڑھائی، صبح کی چائے یا روزمرہ خریداری جیسے معمولات اچانک رک جاتے ہیں اور لوگوں کو فوری طور پر پناہ گاہوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
اگر کسی حملے میں جانی نقصان نہ بھی ہو، تب بھی اَن پھٹے ڈرون پورے محلوں اور گھروں کو اس وقت تک غیر محفوظ بنا دیتے ہیں جب تک بم ناکارہ بنانے والی ٹیمیں انہیں وہاں سے ہٹا نہ دیں۔
انہوں نے کہا بتایا کہ یوکرین میں مصنوعی ذہانت، جدید سینسرز اور روبوٹکس جیسی ٹیکنالوجی پر ہونے والا کام دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے طریقوں میں انقلاب لا سکتا ہے۔ بہتر ٹیکنالوجی اور درست معلومات پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے امدادی ادارے اپنے محدود وسائل میں بھی بارودی مواد کو زیادہ تیزی سے صاف کر سکیں گے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کا عمل جلد ممکن ہو سکے گا۔
مزید اہم خبریں
-
مری ایکسپریس وے پردھنتارپل کے قریب کارکھائی میں جاگری، 2خواتین زخمی
-
یہ کیس سی سی ڈی کو نہیں دیا جائے گا، لاہور پولیس اس کیس کو خود دیکھے گی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
-
رضا ڈار کیس میں کسی اور کے ’باس‘ ہونے کی بات بالکل غلط ہے، فیصل کامران
-
ایکسیڈنٹ کے بعد لڑکیاں دکان میں چھپیں، پولیس نے فوری پہنچ کر بازیاب کرایا، ڈی آئی جی آپریشنز
-
رضا ڈار کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ’باس‘ کا اصل کردار بے نقاب، سابقہ ریکارڈ یافتہ ہونے کا انکشاف
-
شاہین چوک اسلام آباد پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
گلیات میں ماڈل ویلج منصوبے سے مقامی لوگوں کی آمدن میں اضافہ اور معیار زندگی بلند ہوگا‘صوبائی حکومت گلیات کو مری کے برابر فنڈزفراہم کرئے.رجب علی عباسی
-
لاہور اسلام آباد موٹروے کے ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ
-
ترکی میں انسانی حقوق کے مسائل پر نیٹو اتحادی خاموش کیوں؟
-
ٹیکنالوجی میں چینی پیش رفت نے خلائی دوڑ کا نقشہ بدل دیا
-
نجی پراپرٹی سے فائبر بچھانے کیلئے مالک کی اجازت لازمی قرار
-
امریکہ کا 250 واں یوم آزادی: ٹرمپ مرکز توجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.