گلیات میں ماڈل ویلج منصوبے سے مقامی لوگوں کی آمدن میں اضافہ اور معیار زندگی بلند ہوگا‘صوبائی حکومت گلیات کو مری کے برابر فنڈزفراہم کرئے.رجب علی عباسی
گلیات میں سیاحت کے فروغ کے لیے مناسب پرموشن نہیں کی گئی ‘ہم انٹرنیشنل ٹورسٹ کو متوجہ کرنے میں ناکام رہے ہیں‘وزیراعلی سہیل آفریدی گلیات ریجن کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں. رکن خیبرپختون خوا اسمبلی اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا ”اردوپوائنٹ “سے خصوصی انٹرویو
میاں محمد ندیم
اتوار 5 جولائی 2026
13:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماڈل ویلج منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ریجن کے پانچ دیہات کو منصوبے میں شامل کیا جائے اورکے پی کے حکومت منصوبے کے لیے فنڈزفراہم کرئے تاکہ منتخب دیہاتوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر‘ دیہاتوں میں سٹریٹ لائٹس‘گلیوں کی تعمیراورمقامی لوگوں کو سیاحوں کے لیے اضافی کمرے بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرض فراہم کیئے جاسکیں. انہوں نے کہاکہ گلیات میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پورے ریجن کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں تاہم انہیں ریٹرن میں بہت کم حصہ ملا ہے ‘کے پی کے حکومت گلیات سے مری کو پانی فراہم کرکے آمدن حاصل کرتی ہے جبکہ گلیات کے لوگ پانی کی قلت کا سامنا کرتے ہیں. ایڈیٹر”اردوپوائنٹ“میاں محمد ندیم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوئٹزرلینڈ‘برطانیہ‘امریکا اور یورپ کے بیشتر ملکوں کے پہاڑی علاقوں میں ہوٹلوں ‘سرکاری گیسٹ ہاﺅسز اور دیگر کاروباروں کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازم ہوتا ہے کے پی کے حکومت قانون سازی کرکے گلیات ریجن میں ہوٹلوں ‘سرکاری گیسٹ ہاﺅسز‘ملٹی سٹوری اپارٹمنس اور دیگر بڑی پراپرٹیز کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو لازم قراردے تاکہ پانی کی قلت پر قابو پایا جاسکے. انہوں نے کہاکہ نتھیاگلی‘ڈونگلہ گلی اور دیگر علاقوں میں ملٹی سٹوری اپارٹمنٹس بلڈنگ کی ویلیو اربوں روپے میں ہے لہذا ان کے لیے واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا مسلہ نہیں ہے‘اسی طرح پورے ریجن میں سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے گیسٹ ہاﺅسزکی بڑی تعداد موجود ہے جن کے پاس فنڈزکی کمی نہیں ان کے لیے بھی واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے فنڈزکا حصول کوئی مسلہ نہیں. ایک سوال کے جواب میں سردار رجب علی عباسی نے کہا کہ ماڈل ویلج پراجیکٹ سے گلیات ریجن میں معاشی خوشحالی آئے گی اور یہی ہمارے قائد اورسابق وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے وہ سیاحت کے ذریعے معاشی انقلاب کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں اسی لیے اپنی وزارت عظمی کے دوران انہوں نے اس شعبے پر زیادہ توجہ دی ‘معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے عام آدمی کو معاشی ترقی وخودمختاری کے زیادہ مواقع میسرآئیں گے یہی عمران خان کا ویژن ہے جسے ہم آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں. ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خوا حکومت اگر گلیات کے صرف اتنے فنڈزہی مختص کردے جتنے پنجاب حکومت مری کو دیتی ہے تو ہم چند سالوں کے اندرگلیات میں مری سے زیادہ بہترسہولیات لوگوں کو مہیاکرسکتے ہیں‘سرداررجب عباسی نے کہاکہ پورے گلیات ریجن میں کوئی یونیورسٹی نہیں ‘ہمارے بچوں کو اعلی تعلیم کے لیے بڑے شہروں میں جانا پڑتا ہے باڑا گلی میں پشاور یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے زمین الاٹ کی گئی تھی مگر اس پر کیمپس کی تعمیر نہیں ہوسکی. انہوں نے کہا کہ اگر باڑا گلی میں جامعہ پشاور کا کیمپس تعمیر ہوجاتا ہے تو وہاں ہم بچوں کے لیے ہاسپٹیلٹی‘ٹورازم پرموشن‘جنگلات‘جنگلی حیات ‘جیالوجی ‘ماحولیات سمیت کئی شعبوں میں تعلیم وتربیت کا بندوبست کرسکتے جو انہیں صرف ملک کے اندرہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی خصوصی مہارت کی بھاری معاوضوں والی نوکریاں حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی. ایک اور سوال کے جواب میں سردار رجب علی نے کہا کہ گلیات ریجن میں بے شمار قدرتی وسائل موجود ہیں اور مقامی لوگوں کی معاشی ترقی کے لیے بہت سارے پروگرام شروع کیئے جاسکتے ہیں مگر مسلہ فنڈزکی کمی ہے ‘ہم بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں مگر فنڈزکی کمی آڑے آجاتی ہے امید ہے وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی گلیات کے لیے خصوصی فنڈز مختص کریں گے جس کے لیے ہم نے ان سے درخواست بھی کی ہے . سیاحت کے شعبے میں پوٹینشل کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گلیات ریجن میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے ایک طرف پہاڑ‘وادیاں‘جنگلات‘چشمے‘آبشاریں اور قدرتی مناظرہیں تو دوسری جانب یہ ریجن تاریخی عمارات سے بھرا پڑا ہے انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ گلیات میں سیاحت کے فروغ کے لیے مناسب پرموشن نہیں کی گئی ہم گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ‘کے پی کے ٹورازم ڈپیارٹمنٹ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر گلیات میں سیاحت کے فروغ کے لیے پرموشن کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاہم یہ ناکافی ہے. ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلیات میں سیاحت کے فروغ کے لیے ماڈل ویلج منصوبہ ناگزیرہے جب ملک کے مختلف حصوں سے سیاحت کے لیے آنے والے خاندانوں کی خواتین مقامی خواتین سے ملیں گی تو اس سے گھریلو دستکاریوں اور کاٹیج انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا ‘مقامی خواتین ہوٹلوں یا گیسٹ ہاﺅسزمیں جاکر مہمان خواتین سے ملاقاتیں نہیں کرسکتیں‘انہوں نے کہاکہ پنجاب‘سندھ‘بلوچستان سمیت ملک بھر سے آنے والے سیاح ہمارے مہمان ہی نہیں بلکہ ہمارے بہن ‘بھائی ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بہن بھائیوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسرباقی نہ رہے . ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ درست ہے کہ سستی سیاحت سمیت ہمارے پاس وہ سب کچھ ہے جس سے انٹرنیشنل ٹورسٹ کو راغب کیا جاسکتا ہے ‘انہوں نے اتفاق کیا کہ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ انگریزی ڈاکومنٹریزاور انفارمیشن کے لیے انگریزی زبان میں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیج بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے پیغام کو عالمی سطح پر پیش کرسکیں‘اس کے علاوہ برٹش ہیرٹیج ہمارے ریجن کا قیمتی اثاثہ ہے جو برطانیہ سمیت دیگر یورپی ملکوں کے سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلی کے پی کے سہیل خان آفریدی سے نہ صرف گلیات کے دورے کی درخواست کریں گے بلکہ گلیات ریجن کی ترقی‘ماڈل ویلج پراجیکٹ‘باڑا گلی میں جامعہ پشاور کے کیمپس کے قیام سمیت ریجن میں سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی پیکیج کی بھی ڈیمانڈکریں گے یہ ہمارے علاقوں کے لوگوں کا حق ہے. ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ گلیات میں پن بجلی کے چھوٹے منصوبے شروع کرنے کے لیے بہت ساری قدرتی آبشاریں‘چشمے اور ندی نالے موجود ہیں جہاں پر سستی پن بجلی کے لیے چھوٹے منصوبے شروع کرکے گلیات کو بلاتعطل سستی بجلی فراہم کی جاسکتی ہے‘انہوں نے کہاکہ فنڈزدستیاب ہوں تو نتھیاگلی سمیت دیگر علاقوں میں زیرزمین بجلی کی تاریں بچھا کر برفباری کے دنوں میں کئی کئی دنوں تک ہونے والی بجلی کی بندش سے بچا جاسکتا ہے ‘اسی طرح انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو بہتر بنانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ سیاحتی علاقہ ہونے کی وجہ سے آج کے دور میں ان سہولیات کے بغیرسیاحت کے شعبے کو ترقی نہیں دی جاسکتی.
مزید اہم خبریں
-
مری ایکسپریس وے پردھنتارپل کے قریب کارکھائی میں جاگری، 2خواتین زخمی
-
یہ کیس سی سی ڈی کو نہیں دیا جائے گا، لاہور پولیس اس کیس کو خود دیکھے گی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
-
رضا ڈار کیس میں کسی اور کے ’باس‘ ہونے کی بات بالکل غلط ہے، فیصل کامران
-
ایکسیڈنٹ کے بعد لڑکیاں دکان میں چھپیں، پولیس نے فوری پہنچ کر بازیاب کرایا، ڈی آئی جی آپریشنز
-
رضا ڈار کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ’باس‘ کا اصل کردار بے نقاب، سابقہ ریکارڈ یافتہ ہونے کا انکشاف
-
شاہین چوک اسلام آباد پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
گلیات میں ماڈل ویلج منصوبے سے مقامی لوگوں کی آمدن میں اضافہ اور معیار زندگی بلند ہوگا‘صوبائی حکومت گلیات کو مری کے برابر فنڈزفراہم کرئے.رجب علی عباسی
-
لاہور اسلام آباد موٹروے کے ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ
-
ترکی میں انسانی حقوق کے مسائل پر نیٹو اتحادی خاموش کیوں؟
-
ٹیکنالوجی میں چینی پیش رفت نے خلائی دوڑ کا نقشہ بدل دیا
-
نجی پراپرٹی سے فائبر بچھانے کیلئے مالک کی اجازت لازمی قرار
-
امریکہ کا 250 واں یوم آزادی: ٹرمپ مرکز توجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.