اگر چاہتے تو آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شریک تمام افراد کو ختم کرسکتے تھے، امریکی صدر

اتوار 5 جولائی 2026 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی عوام کی جانب سے آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے جذباتی اظہار دیکھ کر حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گیکیونکہ اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔