عاقب جاوید نے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کیے جانے کی وجہ بتا دی

شان مسعود کی قیادت میں اس طرح نتائج نہیں آرہے تھے جس طرح کی توقع تھی : ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 جولائی 2026 15:08

عاقب جاوید نے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کیے جانے کی وجہ بتا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2026ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کپتان کی بھی کوئی ذمہ داری ہوتی ہے، شان مسعود کی قیادت میں اس طرح نتائج نہیں آرہے تھے جس طرح کی توقع تھی۔

(جاری ہے)

 

مصباح الحق اور اسد شفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شان مسعود کی اپنی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ان کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی، اب کوشش کی ہے کہ تبدیلی لائے جائے تاکہ ٹیم کے نتائج اچھے ہوں، فاسٹ بولرز کی اسپیڈ ہمارے لیے فکر مندی کی بات ہے۔

 
عاقب جاوید نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹ بورڈ یا سلیکشن کمیٹی یہ نہیں چاہے گی کہ کپتان ایک سیریزکے لیے ہو، تسلسل کے ساتھ موقع ملنا چاہیے اور یہ موقع پرفارمنس کے ساتھ ملتا ہے، اگر سب اچھا جا رہا ہو تو پھر تبدیل کرنے کی ضرورت تو نہیں، ہم تو یہی چاہیں گے کہ جس کو بھی موقع ملے دو تین سال کے لیے موقع ملے۔