بابر کو ٹی 20 سمیت تمام فارمیٹس میں استعمال کیا جا سکتا ہے، مصباح الحق

نسیم شاہ اور شاہین کو فرسٹ کلاس کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بہتر نظر آئیں، دونوں کھلاڑی ریڈ بال سے آؤٹ نہیں ہوئے : سلیکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 جولائی 2026 15:27

بابر کو ٹی 20 سمیت تمام فارمیٹس میں استعمال کیا جا سکتا ہے، مصباح الحق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2026ء ) قومی ٹیم کے سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ٹی 20 سمیت تمام فارمیٹس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں تسلسل بہت اہم ہوتا ہے، تسلسل سے ہی کامیابی ملتی ہے، دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ بحیثیت پلیئر اور کپتان کارکردگی میں تسلسل ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

 
مصباح الحق کا کہنا تھا بابراعظم پر ٹی ٹونٹی میں اسٹرائیک ریٹ پر سوال اٹھایا جاتا تھا، لیکن پی ایس ایل میں بابر اعظم نے ثابت کیا کہ اس کی اہمیت تینوں فارمیٹ میں ہے، بابر اعظم کو تمام فارمیٹ میں استعمال کیا جا سکتا ہے، ہمیں بابر اعظم کو اعتماد دینا ہے اور دیکھنا ہے کہ ہم نے انہیں کہاں استعمال کرنا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا اس ٹیم کے اعلان سے یہ کہنا درست نہیں کہ فلاں کا کیرئیر ختم ہو گیا، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو فرسٹ کلاس کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بہتر نظر آئیں، دونوں کھلاڑی ریڈ بال سے آؤٹ نہیں ہوئے۔ 
واضح رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔