ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی ہنگامہ آرائی

آپ ہماری نوکریاں کھاتے ہیں، دھمکیاں دیتے ہیں، آج ہم آپ کی چائے نہیں پئیں گے اور نہ ہی کھانا کھائیں گے؛ سینئر کرائم رپورٹررز کا مؤقف

Sajid Ali ساجد علی اتوار 5 جولائی 2026 19:01

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی ہنگامہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی 2026ء) لاہور ڈیفنس غیر ملکی خواتین کیس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی اہم پریس کانفرنس اس وقت بد نظمی کا شکار ہوگئی جب لاہور کے سینئر کرائم رپورٹرز اور صحافیوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران سوالات جوابات کا سیشن شروع ہونے ہوا تو ایک سینئر کرائم رپورٹر نے انتہائی غصے میں ڈی آئی جی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ ہماری نوکریاں کھاتے ہیں، ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں، آج ہم آپ کی چائے پئیں گے اور نہ ہی آپ کا کھانا کھائیں گے"۔

لاہور کے کرائم رپورٹرز نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران پر براہِ راست الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں نوکری سے نکلوانے کے لیے آپ ہمارے میڈیا اداروں کے مالکان تک گئے، آپ ہمیں طعنے دیتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں کہ میں ان صحافیوں کو چائے پانی کیوں پلاؤں؟ جب آپ کا رویہ ہمارے ساتھ ایسا ہے تو آج ہائی پروفائل کیس کے وقت آپ کو ہم کیوں یاد آ گئے؟"۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے ان سخت سوالات اور الزامات کے بعد پریس کانفرنس کا ماحول ذرا کشیدہ ہو گیا، ہال میں موجود متعدد رپورٹرز نے پولیس انتظامیہ کے خلاف 'شیم شیم' کے نعرے لگائے، جس کے باعث پریس کانفرنس کی باقاعدہ کارروائی میں شدید خلل پڑا اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی جانب سے پریس کانفرنس کے کیا جانا والا یہ سوالات جوابات کا سیشن میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ختم کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :