ٓ06 سے 10 جولائی: شمالی علاقوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بڑے دریائی سیلاب کا خطرہ نہیں، تاہم پہاڑی ندی نالوں، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
اتوار 5 جولائی 2026 22:00
(جاری ہے)
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 07 جولائی کو اسلام آباد، پوٹھوہار، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارشوں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے، جس کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔
اسی دوران دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں بھی معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بڑے پیمانے پر دریائی سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، تاہم پہاڑی ندی نالوں اور چھوٹے برساتی نالوں میں اچانک طغیانی، حساس بالائی علاقوں میں مقامی سیلاب، جبکہ شدید بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ موجود ہے۔ادارے نے مزید خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے، بروقت حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال، سفری ہدایات اور سرکاری الرٹس پر عمل کریں۔ شہریوں کو تازہ ترین موسمی معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر سے آگاہی کے لیے **پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ** سے بھی راہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ میں معمولی بات پر خونی تصادم
-
لاہور واقعہ نان ایشو ہے، زبردستی ایشو بنایا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ
-
پاک فضائیہ کے افسر کی شہادت کا سبب بننے والے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ٓ06 سے 10 جولائی: شمالی علاقوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اسلام آباد میں خاتون کو بچانے کے دوران ایئرفورس افسر کی شہادت، فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی مبینہ غفلت؛ زندہ نوزائیدہ بچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
-
’جو مجھے اپنی شادی میں بلائیں گی وہ ہاتھ اٹھائیں‘ گورنر سندھ کا یونیورسٹی گریجویٹ طالبات سے سوال
-
رحیم یارخان،قریبی رشتہ دار ملزمان نے کالاقراردے کر 27سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا’
-
اے ایف ڈی کی رہنما کا ہم جنس پسندانہ تعلقات کا دفاع
-
حکومت کا محنت کشوں کے ایک لاکھ بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
-
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی ہنگامہ آرائی
-
مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے. امریکی ذرائع ابلاغ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.