Live Updates

مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے. امریکی ذرائع ابلاغ

مجتبیٰ نے جمعرات کے روز مشہد میں ہونے والی اپنے والد کی تدفین کی تقریب میں شرکت کی خواہش ظاہر کی جسے ایرانی سیکیورٹی حکام نے مسترد کر دیا . نیویارک ٹائمز کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 5 جولائی 2026 17:38

مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث والد کے جنازے میں شریک نہیں ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2026 ) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سیکیورٹی کے سخت خدشات کے باعث تہران میں ہونے والی اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہو ئے امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجتبی خامنہ ای کی اپنے والد کے جنازے سے غیر حاضری نے ان کی عوامی موجودگی پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں .

(جاری ہے)

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے اس تقریب کے انتظامات سنبھالنے والے ایرانی حکام کے حوالے سے دعوی کیا کہ مجتبی خامنہ ای نے جمعرات کے روز مشہد میں ہونے والی اپنے والد کی تدفین کی تقریب میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن ایرانی سیکیورٹی حکام نے ان کی یہ درخواست مسترد کر دی کیونکہ سیکیورٹی اداروں کو شدید خطرہ ہے کہ اسرائیل اس موقع پر انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے. رپورٹ کے مطابق مجتبی خامنہ ای کے خاندان پر جنگ کے پہلے ہی دن بڑی مصیبت ٹوٹ پڑی تھی جب اسرائیل نے ایک حملے میں ان کی بیوی اور بیٹے کو ہلاک کر دیا تھا بدھ کے روز ان دونوں کی تدفین کی گئی تھی اور مجتبی خامنہ ای سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس جنازے میں بھی شریک نہیں ہو پائے تھے مجتبی خامنہ ای رواں سال مارچ کے مہینے سے اب تک کسی عوامی جگہ پر نظر نہیں آئے ہیں.                                                                                                                                                                                             

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات