پنجاب یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ میں معمولی بات پر خونی تصادم
فٹبال کھیلتے ہوئے لڑکوں کے درمیان شدید جھگڑا، مکے اور ٹانگیں لگنے سے یونیورسٹی آفیسر کا جوان سال بیٹا سر پر چوٹ آنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا
ساجد علی
پیر 6 جولائی 2026
00:15
(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والا جواں سالہ لڑکا ریحان گل پنجاب یونیورسٹی کے ہی آفیسر محمد یعقوب کا بیٹا تھا اور وہ یونیورسٹی کیمپس کا ہی رہائشی تھا، نوجوان بیٹے کی اچانک اور دردناک موت کی خبر ملتے ہی والدین اور لواحقین پر قیامت ٹوٹ پڑی۔
بتایا جارہا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کی سکیورٹی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا۔ اس حوالے سے اسلامی جمعیت طلبا پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ جامعہ پنجاب میں پیش آنے والے نہایت افسوسناک اور اندوہناک واقعے میں آؤٹ سائیڈرز کی جانب سے ایک یونیورسٹی ملازم کے بیٹے کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا، اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب اس المناک سانحے پر مرحوم کے اہلِ خانہ اور لواحقین سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے، اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ ہی اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب، جامعہ پنجاب کی انتظامیہ سے یہ سوال کرتی ہے کہ اگر گرمیوں کی تعطیلات کے دوران جامعہ کے اپنے طلبہ و طالبات کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد ہیں تو پھر آؤٹ سائیڈرز یونیورسٹی کے احاطے میں کیسے داخل ہوئے؟ اگر فٹبال میچ جاری تھا تو وہاں سکیورٹی کے مناسب اقدامات کیوں نہیں تھے؟ انتظامیہ اس سنگین سکیورٹی غفلت کی فوری وضاحت کرے، ذمہ داران کا تعین کرے ورنہ طلبہ بہت جلد احتجاج کی کال دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ میں معمولی بات پر خونی تصادم
-
لاہور واقعہ نان ایشو ہے، زبردستی ایشو بنایا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ
-
پاک فضائیہ کے افسر کی شہادت کا سبب بننے والے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ٓ06 سے 10 جولائی: شمالی علاقوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اسلام آباد میں خاتون کو بچانے کے دوران ایئرفورس افسر کی شہادت، فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی مبینہ غفلت؛ زندہ نوزائیدہ بچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
-
’جو مجھے اپنی شادی میں بلائیں گی وہ ہاتھ اٹھائیں‘ گورنر سندھ کا یونیورسٹی گریجویٹ طالبات سے سوال
-
رحیم یارخان،قریبی رشتہ دار ملزمان نے کالاقراردے کر 27سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا’
-
اے ایف ڈی کی رہنما کا ہم جنس پسندانہ تعلقات کا دفاع
-
حکومت کا محنت کشوں کے ایک لاکھ بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
-
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی ہنگامہ آرائی
-
مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے. امریکی ذرائع ابلاغ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.