Live Updates

ْنیتن یاہو جانتے ہیں کہ باس کون ہے، اسرائیلی وزیراعظم سے ممکنہ ملاقات سے قبل ٹرمپ کا بیان

اتوار 5 جولائی 2026 20:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان سے وائٹ ہائوس میں ملاقات کی درخواست کی ہے، نیتن یاہو جانتے ہیں کہ اصل اختیار ( باس کون ہی)کس کے پاس ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو کی یہ ملاقات ٹرمپ کی نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی کے بعد ممکنہ طور پر اگلے ہی ہفتے ہوسکتی ہے۔

ایکسیوس سے مختصر ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، نیتن یاہو جانتے ہیں کہ اصل اختیار کس کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ کا اشارہ اپنی ذات کی طرف تھا۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ دونوں رہنمائوں کے درمیان فروری میں وائٹ ہائوس کے سچویشن روم میں ہونے والی غیر معمولی ملاقات کے بعد پہلی ملاقات ہوگی۔

اس ملاقات میں نیتن یاہو نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ شروع کرنے کا اپنا منصوبہ پیش کیا تھا۔ایکسیوس کے مطابق فروری کی ملاقات کے بعد سے ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں نیتن یاہو کے بارے میں شکوک و شبہات اور مایوسی میں اضافہ ہوا ہے۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ کے بہت سے قریبی مشیروں کا خیال ہے کہ نیتن یاہو ہر معاملے میں غلط ثابت ہوئے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات