حقیقی سیاسی قیادت ہی بلوچستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
لوگ موروثی سیاست سے تنگ آچکے ہیں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی ہارٹی میں شمولیت پارٹی کے بیانیہ پر اعتماد ہے، کلی عالم خان میں شمولیتی جلسہ سے خطاب
اتوار 5 جولائی 2026 22:40
(جاری ہے)
شمولیتی جلسہ سے نیشنل پارٹی کے قاہدین نے نئے نوجوان ساتھیوں کی شمولیت کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ساتھیوں کی شمولیت نیشنل پارٹی کی عوامی فلسفہ کی کا میابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا فلسفہ سیاست وطن اور عوام سے محبت ہے اور اس تعلق کو مذید گہرا و مستحکم کرنے کے لیے نیشنل پارٹی تمام اقوام و طبقات کو نیشنل پارٹی میں شامل کررہی ہے رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے سماجی تبدیلی و ترقی کی قائل ہے۔عوامی شعور کو بیدار کرنے میں نیشنل پارٹی کلیدی کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست موروثی نہیں بلکہ جمہوری ہے اور جمہوری اصولوں پر کاربند سیاسی جماعت ہے جو میرٹ اور صلاحیتوں کو فوقیت دیتی ہے قاہدین نے کہا کہ آج بلوچستان گھمبیر صورت حال سے دوچار ہے نہ کاروبار محفوظ نہ انسانی زندگی محفوظ اور نہ سماج میں۔لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر ہی نہیں انہوں نے کہا کہ 2013 سے قبل بلوچستان کے حالات اس سے بھی بدتر تھے لیکن نیشنل پارٹی کے قاہد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی بصیرت اور عوامی فیصلوں و اقدامات کے بدولت امن و سکون فراہم کی۔اور لوگ کو تحفظ حاصل ہوا۔قاہدین نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں نیشنل پارٹی کے مینڈیٹ پر فارم 47 کے زریعے شب و خون مارا گیا کویٹہ سے نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عطاء محمد بنگلزئی بھاری اکثریت سے جیتے تھے لیکن ان کی عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا رہنماؤں نے کہا کہ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ کی قیادت میں حلقہ 43 میں عوام کی بنیادی مسائل حل ہورہے ہیں حلقے کے عوام منظم ہوکر نیشنل پارٹی کو کامیاب کرائے تب کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ عوام کے وسائل و حقوق کو غضب کریں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی قوت سے فارم 47 کو آئندہ انتخابات میں شکست سے دوچار کریگی اور عوام مطمن رہے ہر مرتبہ فارم 47 نہیں ہوگی قاہدین نے کہا کہ ہمارے اکابرین میر غوث بخش بزنجو باچا خان گل خان نصیر سمیت دیگر قاہدین نے طویل جیلیں کاٹی اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو جوڑنے اور سیاسی کارکنوں کو متحد کرنے میں مصروف عمل ہیں اور آج کی شمولیت نوجوانوں کی سیاسی لاتعلقی و بیگانکی کو دور کریگی اور سیاسی عمل میں کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی نیاز بلوچ صوبائی قانون سیکرٹری ایڈوکیٹ جلیل لانگو تحصیل نائب صدر عثمان بلوچ حاجی بابل بنگلزئی ٹکری حاجی آغا محمد لانگو ٹکری کریم لانگو سلمہ قریشی مقدس بلوچ ملک عبد الرحمن بنگلزئی بی ایس او کے مرکزی جونئیر وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ آغا حق نواز شاہ خان کاکڑ سمیت دیگر موجود تھےمزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.