کھینگر میں دوہرے قتل کی اندوہناک واردات معمولی تنازع پر فائرنگ، باپ بیٹا قتل، ملزم فرار
پیر 6 جولائی 2026 23:47
(جاری ہے)
اس دوران ارشد محمود نے ملزم سے اپنے بیٹے کو برا بھلا کہنے کی وجہ پوچھی تو مبینہ طور پر ماسٹر عاطف نے طیش میں آ کر 30 بور پستول سے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ارشد محمود اور اس کا بیٹا مصدق حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موقع پر موجود افراد کو بھی دھمکیاں دیتا ہوا موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد مقتولین کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کر دی گئیں۔مدعی نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم کو اس بات کا رنج تھا کہ اس کے کزن محمد جاوید نے اپنی حویلی ارشد محمود کو مال مویشی رکھنے کے لیے دے رکھی تھی، اسی رنجش پر ملزم نے اپنے بھائی محمد شفیق کے مشورے سے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کیا۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی کرائم سین ٹیم کو طلب کر لیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری طرف سی پی او/ڈی آئی جی راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے دوہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی گوجرخان کو ملزم کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور مقدمے کی تفتیش میرٹ پر مکمل کرتے ہوئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
سوات میں طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار
-
نئے سروس رولز سے طے شدہ سنیارٹی متاثر نہیں کی جا سکتی، سپریم کورٹ
-
حمزہ شہبازشریف کی ملتان آمد،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسان الدین قریشی اور مرید عباس لنگاہ کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت
-
گھوڑوں کی ریس پر آن لائن جوا کھیلنے والے 6 ملزمان گرفتار
-
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری
-
گورنرخیبرپختونخوا کابلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب بھرمیں کوڑا ٹیکس کی وصولی شروع
-
پاکستان میں 8 ماہ کے دوران 18.66 ملین موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل کیے
-
چیچہ وطنی : نجی سولرکمپنی سے45 لاکھ سے زائد کا سامان چوری ، مقدمہ درج
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں، مالی نظم و ضبط اور بیرونی شعبے کے بہتر انتظام کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
غلط مالی فائدہ وقت گزرنے سے قانونی حق نہیں بن جاتا‘لاہور ہائیکورٹ
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.