ًبلاول بھٹو کی زیارت میں پولیس چوکی پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

منگل 7 جولائی 2026 22:47

ًبلاول بھٹو کی زیارت میں پولیس چوکی پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زیارت میں پولیس چوکی پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے حملے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدائ کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، جبکہ شہدائ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے پاکستان دشمن عناصر اور معصوم شہریوں کے درمیان آہنی دیوار بن کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدائ کے خون کا ہر قطرہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے قومی عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ چیلنج ہے، جس کا مقابلہ قومی اتحاد اور مشترکہ عزم سے ہی ممکن ہے۔