سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا 'وارنٹس آف پریسیڈنس' میں جامع اصلاحات کے لئے وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ، متعدد اہم بلز کا جائزہ
منگل 7 جولائی 2026 17:50
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران سینیٹر انوشہ رحمان نے مراتبِ ترجیح پر نظرثانی میں 2008 سے جاری طویل تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی آئینی بالادستی کے باوجود گورنر سٹیٹ بینک اور چیف الیکشن کمشنر جیسے عہدیداران مراتبِ ترجیح میں منتخب اراکینِ پارلیمنٹ سے اوپر ہیں۔
حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ حساس نوعیت کے باعث کابینہ ڈویژن کی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہو سکا تاہم سفارشات وزیراعظم آفس کے زیر غور ہیں جس پر چیئرمین کمیٹی نے وزیر اعظم کو خط لکھنے اور وزارتِ قانون کے تحت دونوں ایوانوں کی نمائندگی کے ساتھ نئی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے نجی ممبران کے دو اہم ترمیمی بلز کا بھی جائزہ لیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ترمیم) بل 2025 پر لا ءڈویژن نے واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 144 کے تحت صوبائی موضوعات پر ترمیم کے لئے تمام صوبائی اسمبلیوں کی قراردادیں لازم ہیں۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پی ڈی ایم ایزکے فنڈز کی نگرانی مضبوط بنانے اور آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کرانے پر زور دیا۔ کمیٹی نے تفصیلی مشاورت کے بعد یہ بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو منتقل کر دیا۔ فیڈرل ایمپلائز بینولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس (ترمیم) بل 2026 بل کے تحت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر کٹوتی کی رقم کی واپسی کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ سرکاری حکام نے مالیاتی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی جس پر چیئرمین کمیٹی نے بل کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور تعمیری اصلاحات تجویز کرنے کے لئے ایک خصوصی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی نے فیڈرل ایمپلائز بینولنٹ فنڈکے تحت 2012 میں بھرتی ہونے والے اور 2023 کی انکوائری کے بعد فارغ کئے گئے ملازمین کی برطرفی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ارکان نے سوال اٹھایا کہ غیر قانونی تعیناتیوں کے ذمہ دار افسران کو چھوڑ کر صرف ملازمین کو کیوں نشانہ بنایا گیا؟ کمیٹی نے انسانی ہمدردی اور ملازمین کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق متاثرہ ملازمین کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔محرک کی عدم موجودگی کے باعث نیپرا کی جانب سے بجلی کے ٹیرف، استعدادی ادائیگیوں اور توانائی سے متعلق بریفنگ کو آئندہ اجلاس تک کے لئے مؤخر کر دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.