دہشت گردوں کے حملے میں بیگناہ پولیس اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت ہے ،حاجی علی مدد جتک
بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی،صوبائی وزیر
منگل 7 جولائی 2026 18:05
(جاری ہے)
حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ شہداء کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، امن دشمنوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی غیور عوام اپنی بہادر پولیس، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ قومی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔آخر میں حاجی علی مدد جتک نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پٹرول لیوی بھتہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر مظاہرے، دھرنے ہوں گی: حافظ نعیم الرحمن
-
زیارت میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ملک دشمن عناصر کی مذموم سازش ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
-
ٴْتربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 24 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا
-
زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، طارق فضل چوہدری
-
تاجروں کی فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپ تیار کر لی گئی
-
خیبرپختونخوا میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے اب تک صرف اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے اور صوبے کے وسائل ضائع کرنے پر زور دیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پاکستان اپنے آبی حقوق، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، دانیال چوہدری
-
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت
-
پنجاب بھر میں 1475 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق، 1715 زخمی
-
لاہورمیں 213 غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کو سیل کرنے کی سفارش
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیسکو چیف کی سربراہی میں واپڈا کے اعلی سطحی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ٹل اور کرم کے وفد کی ملاقات،عوامی مسائل،پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.