نوشہرو فیروز، شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے حادثے میں مورو کا پائلٹ شہید

جمعرات 9 جولائی 2026 15:49

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2026ء) شارجہ سے کراچی آنے والے ایک کارگو طیارے کے المناک حادثے میں ضلع نوشہرو فیروز کی تحصیل مورو سے تعلق رکھنے والے پائلٹ فیصل محمود جتوئی شہید ہوگئے۔ شہید پائلٹ فیصل محمود ولد ناظم الدین جتوئی کا تعلق مورو کے نواحی گاؤں ٹھوڑھا شریف سے تھا۔شہادت کی اطلاع ملتے ہی ان کے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد گاؤں اور گردونواح میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔ اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب بڑی تعداد میں شہید پائلٹ کے گھر پہنچے اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اہلِ علاقہ نے شہید پائلٹ فیصل محمود جتوئی کو وطن کا بہادر سپوت قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ہر آنکھ اشکبار تھی اور مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعائیں کی گئیں۔واضح رہے کہ حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال جاری نہیں کی گئیں۔\378

متعلقہ عنوان :