دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں 97 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیموں کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر ان سکیموں کا مقصد مقامی لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی ہے‘دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ پر مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے مجموعی طور پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں. واپڈا
میاں محمد ندیم
جمعرات 9 جولائی 2026
14:29
(جاری ہے)
ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلشنز واپذا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابقچیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید کی موجودگی میں جنرل منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ڈاکٹر انجینئر نزاکت حسین اور ڈپٹی کمشنر دیامر لیفٹیننٹ محمد اویس عباسی(ریٹائرڈ) نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے مفاہمتی یادداشت کے مطابق مذکورہ ترقیاتی سکیمیں مقامی لوگوں کی مشاورت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں گلگت بلتستان کے متعلقہ محکموں کے ذریعے مکمل کی جائیں گی. ضلعی انتظامیہ، واپڈا اور مقامی لوگوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی ترقیاتی سکیموں کے معیار اور ان پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر مقامی لوگوں کیلئے انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں تھور اور تھک کے دو پن بجلی گھروں اور کیڈٹ کالج چلاس سمیت پراجیکٹ ایریا میں کئی ایک بڑی ترقیاتی سکیمیں پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہیں.
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں 97 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیموں کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
-
عدالت نے 7 سال بعد اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
بھارت میں 20 فیصد ایتھنول کی ملاوٹ والے ایندھن پر تنازع شدت اختیار کر گیا
-
پاکستان نے گرومنگ گینگ کے سرغنہ کو واپس لینے کے بدلے برطانیہ کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کیخلاف ایف آئی آر میں متعدد سنگین دفعات شامل ہونے کا انکشاف
-
عمران خان نے پی ٹی آئی میں جو بزدار ماڈل لگایا ہے اس کا بہت نقصان ہوا، فواد چوہدری
-
دولت کے لالچ میں حقیقی بچوں نے باپ کو پاگل خانے بھجوادیا، لے پالک بیٹا بازیابی کیلئے عدالت پہنچ گیا
-
امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، دوطرفہ حملے دوسرے دن میں داخل
-
سندھ اور پنجاب کے اراکین اسمبلی کو ملنے والی مراعات کی تفصیل بھی سامنے آگئی
-
ہم بد زبانی کا جواب بد زبانی سے نہیں، عملی اقدام سے دیتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
-
امریکہ ایران جنگ میں شدت؛ امریکی افواج کا 90 ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
-
جنرل اسمبلی: کیوبا پر امریکی پابندیوں پر بحث کی قرارداد منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.