پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا آزادی کپ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

جمعرات 9 جولائی 2026 19:19

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا آزادی کپ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2026ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے آزادی کپ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اعجاز الرحمٰن آزادی کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ،آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک اسلام آباد میں ہوگی۔

(جاری ہے)

،چیمپئن شپ لیڑر سٹی باؤلنگ کلب ایف-7 اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق آزادی کپ چیمپئن شپ پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کی جائے گی۔