پی سی بی نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی

سلیکٹرز اور کوچز نے مل بیٹھ کر چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں وائٹ بال کے تمام کھلاڑی شریک ہوں گے: عاقب جاوید

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 جولائی 2026 15:32

پی سی بی نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جولائی 2026ء )  پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی۔ 
پی سی بی کے مطابق فرسٹ کلاس سیزن کے آغاز سے قبل اگست میں چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ 
اس حوالے سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے بتایا کہ ورلڈکپ 2027ء میں لگ بھگ ڈیڑھ برس ہے اور تیاریاں شروع کرنے کا وقت ہے، کھلاڑیوں کا ورلڈکپ سے پہلے ایک پول تیار کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور کوچز نے مل بیٹھ کر چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں وائٹ بال کے تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔ 
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز اور کوچز ہر کھلاڑی کے رول کے مطابق پلئینگ الیون بنائیں گے اور ٹورنامنٹ سے ہمیں یہ پتا چل جائے گا کہ کس پول کو لے کر آگے چلنا ہے، میچز ٹیلی کاسٹ ہوں گے ، سب کی پرفارمنس سامنے ہوگی اور پول بنانا آسان ہوگا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی ون ڈے میں رینکنگ ٹاپ فور میں ہونی چاہیے، اس سے نیچے رینکنگ ہو مانا نہیں جاسکتا، اب رینکنگ کی چھلانگ لگے گی۔