ہاکی کے کھلاڑیوں ، کوچز کی تربیت کے لئے 5 انٹرنیشنل کوچز پاکستان پہنچ رہے ہیں، سیف گیمز کیلئے 6 ارب روپے کے فنڈز درکار، سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
جمعرات 9 جولائی 2026 19:16
(جاری ہے)
قومی کھیل ہاکی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کے لئے 4 انٹرنیشنل کوچز کل اور ایک مزید کوچ اگلے دن پاکستان پہنچ کر قومی ٹیم اور مقامی کوچز کو جدید تربیت دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 10 سال بعد پاکستان نے بڑی ٹیموں کا سامنا کیا ہے، پرو لیگ میں شکست کے 14 میچوں میں سے 10 میچز ان کے پی ایچ ایف کا چارج سنبھالنے سے قبل کے تھے جبکہ کپتان کی عدم موجودگی اور دو کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے باوجود ٹیم کلوز مارجن سے ہاری۔ اب جونیئر ٹیم کا کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا جا رہا ہے اور آئی ایچ ایف کی گائیڈ لائنز ملتے ہی پی ایچ ایف کے الیکشن کرا دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سائوتھ ایشین گیمز کے 60 فیصد اخراجات وفاق اور 40 فیصد صوبہ برداشت کرے گا جبکہ فیڈریشنز کی گرانٹ کے لئے 50 کروڑ روپے الگ سے دیئے جا رہے ہیں جو کھلاڑیوں کی تربیت اور غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوں گے۔بجٹ کے حوالے سے محی الدین وانی نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی فنڈز میں اضافے سے 14 جاری منصوبوں میں سے 8 رواں سال مکمل ہو جائیں گے جبکہ وزارت کے کرنٹ بجٹ کے لئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ فٹ بال کے امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے الیکشن کے بعد بننے والی نئی باڈی کو فیفا اور پی او اے نے تسلیم کر لیا ہے جس سے ملک میں انٹرنیشنل فٹ بال میچز شروع ہو چکے ہیں اور پاکستان کی بوائز اور گرلز ٹیمیں عالمی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں، توقع ہے کہ ایک سال میں فٹ بال ٹیم مزید بہتر پرفارم کرے گی جبکہ پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیم بھی جلد عمان کے دورے پر روانہ ہوگی۔ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے کھلاڑیوں کی ملکی سطح پر تیاری اور علاقائی پروگرامز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ 37 کھیلوں کے کھلاڑیوں کو ملکی اور عالمی مقابلوں سے قبل مفت رہائش اور کھانے کے ساتھ تربیتی کیمپس فراہم کرتا ہے۔ آخر میں انہوں نے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے ’سکول ایجوکیشن سپورٹس پروگرام‘ کا اعلان کیا جس کے تحت ملک بھر کے 750 تعلیمی اداروں کے بچوں اور بچیوں کو مفت سپورٹس کٹس فراہم کی جا رہی ہیں اور ابتدائی طور پر ڈویژن کی سطح پر 50 تعلیمی اداروں کو یہ کٹس دی جا رہی ہیں تاکہ سکول کی سطح سے ہی کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ لئے کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان
-
ارجنٹینا کی فتح پرعائزہ خان کی بیٹی کا لیونل میسی کے نام جذباتی پیغام وائرل
-
ہاکی کے کھلاڑیوں ، کوچز کی تربیت کے لئے 5 انٹرنیشنل کوچز پاکستان پہنچ رہے ہیں، سیف گیمز کیلئے 6 ارب روپے کے فنڈز درکار، سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
-
ہم دنیا سے مختلف کرکٹ کھیل رہے ہیں، عماد وسیم
-
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی ارجنٹینا اورمصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر بول پڑے
-
پرائم منسٹر نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل (کل) اسلام آباد میں کھیلا جائے گا
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا آزادی کپ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اب تک کھیلے گئے 96 میچز کے دوران 280 گول ہوئے، میسی سر فہرست
-
ارجنٹینا مصر میچ تنازع،فیفا کا ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
قومی ٹیم کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ کیلئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا
-
پی سی بی نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی
-
پی سی بی نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.