ڑ*اے ڈی پی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ، اراضی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

ضم شدہ اضلاع میں آٹھ جدید فٹسال گراؤنڈز کی تعمیر تیز کرنے کا حکم، ملاکنڈ ریجن کے دورے کا فیصلہ

جمعرات 9 جولائی 2026 22:40

Wپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2026ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان محمد آصف، ڈائریکٹر جنرل کھیل تاشفین حیدر، چیف پلاننگ آفیسر (CPO)، ڈائریکٹر ورکس، ڈائریکٹر امورِ نوجوانان عباس آفریدی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2025-26 کے تحت منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترند نے ہدایت کی کہ جن منصوبوں کو اراضی (لینڈ) سے متعلق مسائل درپیش ہیں، انہیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ منصوبوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بروز بدھ ملاکنڈ ریجن کا خصوصی دورہ کیا جائے گا، جس میں سیکرٹری کھیل، متعلقہ حکام اور سوات کے عوامی نمائندوں کے ساتھ منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس حوالے سے متعلقہ ممبران کو بروقت آگاہ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔مزید برآں، ضم شدہ اضلاع میں آٹھ (8) جدید فٹسال گراؤنڈز کی تعمیر پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترند نے منصوبے پر کام مزید تیز کرنے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جدید اور معیاری کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں