حلیم عادل شیخ کا 5 اگست کو "یومِ سیاہ" منانے کا اعلان، سندھ حکومت پر شدید تنقید ی سندھ
ہفتہ 11 جولائی 2026 22:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا "سب سے بڑا جرم" "ابسلوٹلی ناٹ" کہنا تھا۔
انہوں نے سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صوبے میں کرپشن، بدانتظامی، مہنگائی، تعلیم، صحت، بلدیات، گندم، سولر انرجی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا، جبکہ کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کے نعرے "مرسوں، مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں" پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب 18 برس کی حکومتی کارکردگی کا حساب مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 12 جولائی کو پیپلز پارٹی کی مجوزہ ریلیوں کا مقصد اپنی ناکامیوں اور بدعنوانی کے الزامات سے توجہ ہٹانا ہے۔انہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ طور پر نوکریاں فروخت ہونے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ اگر احتسابی ادارے کارروائیاں کر رہے ہیں تو حکومت احتجاجی نعرے لگا رہی ہے۔قومی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی، امن و امان اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے بلوچستان کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے ایک مبینہ زیادتی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر کسی بااثر شخصیت کا نام سامنے آتا ہے تو قانون کے مطابق شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔حلیم عادل شیخ نے لاپتا ہندو بچی پریا کماری کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس معاملے پر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بچی کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انصاف ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کل ریلیاں نکالتی ہے تو دیکھا جائے گا کہ اس پر کس نوعیت کی کارروائی ہوتی ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد ملک کو معاشی اور انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سندھ حکومت پر امن و امان، صحت، تعلیم اور بلدیاتی نظام میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے میٹرک بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم، ایڈز کے پھیلاؤ، اینٹی ریبیز ویکسین کی قلت اور شہری مسائل میں اضافہ تشویشناک ہے، جبکہ پی ٹی آئی عوامی مسائل کو اجاگر کرتی رہے گی۔پریس کانفرنس میں مرکزی رہنما آفتاب جہانگیر، کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، جمال صدیقی، سربلند خان، آغا ارسلان، نوید صدیقی، ولید ہاشمی، محمد علی بلوچ، عائشہ رشید، شازیہ عمران اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
آزاد کشمیر ہو یا پاکستان، ترقی کی واحد علامت اور ضمانت صرف نواز شریف ہیں، بلال اظہر کیانی
-
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ہنگامی رابطہ
-
رواں برس لاہور میں قتل کے 141،اقدام قتل کے 249مقدمات درج
-
ملک مہنگائی ، سیاسی افراتفری، بدامنی کے سنگین مسائل کے نرغے میں ہے‘حافظ نعیم الرحمن
-
نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اور اہم ترین سرمایہ ہیں،گورنر سندھ
-
راولپنڈی،غیرت کے نام پر میاں بیوی کو زبردستی زہر دے دیا گیا، ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
-
نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں گورنر سندھ
-
اسلام آباد، حقیقی بھائی کے قتل میں ملوث ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ
-
صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اجلاس
-
حلیم عادل شیخ کا 5 اگست کو "یومِ سیاہ" منانے کا اعلان، سندھ حکومت پر شدید تنقید ی سندھ
-
موسمیاتی خطرات پر وفاق اور سندھ کے درمیان مؤثر ہم آہنگی خوش آئند ہے، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.