ًمیوزک ڈائریکٹر اشفاق علی مصروف ترین موسیقار بن گئے، فلم ’’نانک نگری‘‘سمیت متعدد پراجیکٹس پر کام تیز

اتوار 12 جولائی 2026 18:00

_لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2026ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی ان دنوں فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مصروف ترین موسیقار بن چکے ہیں۔ مسلسل ہٹ دھنیں دینے کے بعد شوبز حلقوں اور فلم میکرز میں ان کی ڈیمانڈ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اشفاق علی ان دنوں میگا پراجیکٹ فلم ’’نانک نگری‘‘کی موسیقی ترتیب دینے میں مصروف ہیں، جس کے گیتوں میں صوفیانہ اور روایتی رنگ کو جدید ساؤنڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کے علاوہ وہ لالی ووڈ اور علاقائی سینما کی دیگر کئی فلموں کے بیک گراؤنڈ اسکور اور گانوں پر بھی بیک وقت کام کر رہے ہیں۔اشفاق علی کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی میں جدت پسندی پر یقین رکھتے ہیں اور ہر فلم کی کہانی کے مطابق دھنیں تیار کر رہے ہیں۔ فلم ’’نانک نگری‘‘کے گیتوں کے لیے انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت گلوکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اور وہ پرامید ہیں کہ یہ میوزک شائقین کے دلوں کو چھو لے گا۔ ان کی بڑھتی ہوئی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے شوبز ناقدین انہیں اس وقت انڈسٹری کا سب سے متحرک میوزک ڈائریکٹر قرار دے رہے ہیں۔