Live Updates

شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس ،پاکستان، چین، روس، ایران کے وزرائے خارجہ اگلے ہفتے بشکیک میں اکٹھے ہونگے

منگل 14 جولائی 2026 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ ہفتے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، چین، روس، ایران سمیت رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق24 جولائی کو ہونیوالے اجلاس میںشرکت کیلئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے کرغزستان روانہ ہوں گے، اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس کا ایجنڈا اور اہم امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سربراہی اجلاس اگلے ماہ کے آخر میں بشکیک میں منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی شرکت بھی متوقع ہے، جبکہ ایس سی او سربراہی کانفرنس یکم ستمبر کو مشترکہ اعلامیہ جاری کرے گی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات