پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 722 ارب روپے سے زائد کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کردیا،خرم شہزاد

جمعرات 16 جولائی 2026 03:30

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 722 ارب روپے سے زائد کا قرضہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2026ء) پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 722 ارب روپے سے زائد کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کر کے اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان اب تک تقریباً 17 ارب ڈالر، یعنی 4 ہزار 722 ارب روپیکا قرضہ قبل از وقت ادا کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

مشیر وزیرِ خزانہ کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران اب تک 2 ہزار 900 ارب روپے کی قبل از وقت ادائیگی کی جا چکی ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے 62 فیصد زیادہ ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ قبل از وقت واپس کییگئے قرض میں 51 فیصد اسٹیٹ بینک جبکہ 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا قرض شامل ہے۔ان کے مطابق پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 68.5 فیصد رہ گیا ہے۔مشیر وزیرِ خزانہ نے کہا کہ بہتر قرض نظم و نسق اور مؤثر مالیاتی حکمتِ عملی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور ملکی مالیاتی استحکام مزید مضبوط ہوا ہے جبکہ پاکستان کم لاگت اور پائیدار مالیاتی نظام کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔