سرگودھا،مویشی فارم کے مالک نعمت اللہ خان کے قتل میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

جمعرات 16 جولائی 2026 12:03

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2026ء) سرگودھا ریجن پولیس نے مویشی فارم کے مالک نعمت اللہ خان کو قتل کرنے پر درج مقدمہ میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا ریجن کے علاقہ داد خیل میں تلخ کلامی کی رنجش پر فائرنگ کر کے مویشی فارم کے مالک نعمت اللہ خان بہرام خیل کو قتل کر دیا گیا جس پر درج مقدمہ میں تھانہ داد خیل پولیس نے قاتل محمد احسن اور اس کے والد ایوب خان کو گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔