شبیر احمد شاہ کی مسلسل نظر بندی کے 9برس مکمل ، ڈی ایف پی کا پارٹی چیئرمین کوخراج تحسین
جمعرات 16 جولائی 2026 17:06
(جاری ہے)
شبیر احمد شاہ کی زندگی استقامت، اصول پسندی اور قومی مقصد سے غیر متزلزل وابستگی کی ایک درخشاں داستان ہے۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ شبیر احمد شاہ نے اپنی پوری سیاسی زندگی جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے طویل قید، تنہائی، جسمانی و ذہنی اذیت، شدید علالت اور ہر طرح کے دبا ئو کے باوجود اپنے اصولی موقف سے کبھی دستبرداری اختیار نہیں کی۔
ان کا عزم اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ طاقت کے ذریعے نہ نظریات کو قید نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کسی قوم کی آزادی کی امنگ کو دبایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کی جدوجہد کو عالمی سطح پر بھی غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ 1994 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انہیں "Prisoner of Conscience"ضمیر کا قیدی قرار دے کر اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں اپنے پرامن سیاسی نظریات کے اظہار کی پاداش میں قید رکھا گیا۔ ان کی بے مثال استقامت اور طویل اسیری کے باعث انہیں دنیا بھر میں "کشمیر کا نیلسن منڈیلا" بھی کہا جاتا ہے، جو ان کی پرامن اور اصولی جدوجہد کا عالمی اعتراف ہے۔قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کی شخصیت لاکھوں کشمیریوں کے لیے امید، حوصلے اور ثابت قدمی کی علامت ہے۔ ان کی قربانیاں اس امر کی یاد دہانی کراتی ہیں کہ آزادی، انصاف اور انسانی وقار کے لیے جدوجہد کرنے والے افراد تاریخ میں ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اپنے قائد شبیر احمد شاہ کی عظیم قربانیوں، ناقابلِ تسخیر عزم اور تاریخی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک یہ پرامن اور اصولی جدوجہد جاری رہے گی ۔محمود احمد ساغر نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ شبیر احمد شاہ سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی مسلسل اور طویل نظربندی، ان کی بگڑتی ہوئی صحت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور ان کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.