ملتان شہر کو اربن فلڈنگ سے محفوظ بنانے کے لیے ڈرافٹ ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا
جمعرات 16 جولائی 2026 20:52
(جاری ہے)
ایم ڈی واسا نے کہا کہ کوریا کی طرف سے ملتان شہر میں اربن فلڈنگ کے خاتمے کے سلسلے میں تعاون کی بدولت شہریوں کو بڑا ریلیف میسر ہوگا،واسا ملتان اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (KOICA) کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ملتان شہر کو اربن فلڈنگ سے محفوظ بنانے کے لیے ڈرافٹ ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا ہے،منصوبے کے تحت شہر کے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے زیرِ زمین واٹر اسٹوریج ٹینکس تعمیر کیے جائیں گے جبکہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے حوالے سے واسا ملتان کے افسران اور ملاز مین کی کیپسٹی بلڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام صرف تعمیراتی سرگرمیوں کا نام نہیں بلکہ یہ شہری زند گی کے معیار میں بہتری، عوامی وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید شہری انفراسٹرکچر کی بنیاد رکھنے کا ایک انقلابی اقدام ہے،واسا ملتان نے محدود وقت میں ترقیاتی منصوبوں کے پہلے فیز میں جس انداز سے 23 کلومیٹر سے زائد نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب، بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا ہے، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے بتایا کہ حسین آگاہی، نشتر روڈ، گلگشت کالونی برانڈ روڈ، نوید بریانی سٹریٹ،پیپلز کا لونی، احمد آباد،ٹی بلاک شاہ رکن عالم کالونی، حسن پروانہ روڈ، فضل کریم ٹاؤن، شمس آباد، رحیم آباد، ممتاز آباد، محمد پورہ، سلطان نگر وہاڑی روڈ، بلال نگر، قاسم پور کالونی، بدھلہ روڈ، نو بہار کینال،ابادی نزیر والا، بستی شور کوٹ، ڈیرہ محمدی، بستی نو، جھوک بلو، بستی سیالاں، اور متعدد دیگر علاقوں میں سیوریج منصوبوں کی تکمیل اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ادارہ عوامی خدمت کے مشن پر پوری سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ گامزن ہے۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ کڑی جمنداں کے علاقے میں واقع ڈسپوزل اسٹیشن پر زیرِ زمین واٹر اسٹوریج ٹینکس کی تعمیر کا منصوبہ زیرِ غور ہے،اس منصوبے کی تکمیل سے اندرون شہر، شاہین مارکیٹ، سرکلر روڈ، خونی برج، شاہ خرم، دہلی گیٹ اور ملحقہ آبادیوں کو مون سون کے دوران بارش کے پانی کی جلد نکاسی کی صورت میں نمایاں ریلیف حاصل ہوگا،ملتان میں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام صرف تعمیراتی سرگرمیوں کا نام نہیں بلکہ یہ شہری زندگی کے معیار میں بہتری، عوامی وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید شہری انفراسٹرکچر کی بنیاد رکھنے کا ایک انقلابی اقدام ہے،واسا ملتان نے محدود وقت میں ترقیاتی منصوبوں کے پہلے فیز میں جس انداز سے 23 کلومیٹر سے زائد نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب، بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا ہے، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے بتایا کہ حسین آگاہی، نشتر روڈ، گلگشت کالونی برانڈ روڈ، نوید بریانی سٹریٹ،پیپلز کالونی، احمد آباد،ٹی بلاک شاہ رکن عالم کالونی، حسن پروانہ روڈ، فضل کریم ٹاؤن، شمس آباد، رحیم آباد، ممتاز آباد، محمد پورہ، سلطان نگر وہاڑی روڈ، بلال نگر، قاسم پور کالونی، بدھلہ روڈ، نو بہار کینال،ابادی نزیر والا، بستی شور کوٹ، ڈیرہ محمدی، بستی نو، جھوک بلو، بستی سیالاں، اور متعدد دیگر علاقوں میں سیوریج منصوبوں کی تکمیل اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ادارہ عوامی خدمت کے مشن پر پوری سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ گامزن ہے۔مزید قومی خبریں
-
سوات میں طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار
-
نئے سروس رولز سے طے شدہ سنیارٹی متاثر نہیں کی جا سکتی، سپریم کورٹ
-
حمزہ شہبازشریف کی ملتان آمد،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسان الدین قریشی اور مرید عباس لنگاہ کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت
-
گھوڑوں کی ریس پر آن لائن جوا کھیلنے والے 6 ملزمان گرفتار
-
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری
-
گورنرخیبرپختونخوا کابلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب بھرمیں کوڑا ٹیکس کی وصولی شروع
-
پاکستان میں 8 ماہ کے دوران 18.66 ملین موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل کیے
-
چیچہ وطنی : نجی سولرکمپنی سے45 لاکھ سے زائد کا سامان چوری ، مقدمہ درج
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں، مالی نظم و ضبط اور بیرونی شعبے کے بہتر انتظام کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
غلط مالی فائدہ وقت گزرنے سے قانونی حق نہیں بن جاتا‘لاہور ہائیکورٹ
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.