یوسف رضا گیلانی سے باکسر عامر خان کی ملاقات،کھیلوں کے فروغ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص پر گفتگو
کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں،چیئر مین سینٹ کی گفتگو
اتوار 19 جولائی 2026 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں، اس لیے کھیلوں کی سرپرستی اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی کیریئر میں مختلف محکموں کے وزیر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دی ہیں اور وہاں کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی۔اس موقع پر عامر خان نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کی شناخت اور فخر ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی فلاح، کھیلوں کے فروغ اور پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں علی سید اور عامر خان کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔ انھوں نے بتایا کہ کراچی میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے اکیڈمی اور کمپلیکس کا قیام زیر غور ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ ملاقات میں عامر خان نے سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کے حوالے بھی اگاہ کیا اور کہا کہ وہ سیاست میں آکر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے انکی اس خواہش کو سراہا اور تعریف کی۔مزید قومی خبریں
-
ٹرانسپورٹ کمپنی نیازی ایکسپریس کی ایئرلائن بنانے کی تیاریاں
-
بھارتی فنڈنگ سے پاکستان مخالف ڈیجیٹل پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز اور بوٹ فارمز کے ذریعے گمراہ کن مہم چلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی گفتگو
-
رواں سال 12 اگست کو ہونے والا مکمل سورج گرہن ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ قرار
-
ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم بدستور موجود ،مزید بارش کا امکان
-
فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے مفت ویری فکیشن بیج متعارف کرا دیا
-
پنکی کیس میں پولیس حتمی چالان پیش نہ کرسکی، عدالت نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پنجاب میں اگر آپ کو اپنے ٹوائلٹ کیلئے موبائل ٹوائلٹ چاہیئے یا کچھ بھی چاہیئے
-
ڈیوٹی کے دوران ریلز دیکھنے پر رنگ روڈ پولیس کا پیٹرولنگ آفیسر گرفتار
-
پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویروں والی الیکٹرو بسوں کے آزاد کشمیر حکومت کو دینے کے عمل کو سیاسی رشوت قرار دیدیا
-
حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اور اے آئی کلائوڈ سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.