سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کرگئے

مرحوم کراچی ریجن کرکٹ کی معروف شخصیت ضیاء صدیقی کے چھوٹے بھائی تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 جولائی 2026 10:57

سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کرگئے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جولائی 2026ء ) سابق قومی کپتان اور موجودہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 38 سالہ سرفراز احمد کے بہنوئی کا انتقال گزشتہ روز عمان میں ہوا۔ نمازہ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین عمان میں ہی عمل میں لائی گئی۔ 
مرحوم کراچی ریجن کرکٹ کی معروف شخصیت ضیاء صدیقی کے چھوٹے بھائی تھے۔