افغان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، ون ڈے کپتان حشمت اللہ شاہدی مستعفی

ان کی کپتانی میں افغانستان نے انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 جولائی 2026 11:36

افغان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، ون ڈے کپتان حشمت اللہ شاہدی مستعفی
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جولائی 2026ء )  افغانستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

 

31 سالہ حشمت اللہ شاہدی نے 55 ون ڈے میچز میں افغانستان کی قیادت کی، ان کی کپتانی میں افغانستان نے انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دی۔ 
حشمت اللہ شاہدی نے جنوری 2022ء میں افغانستان کی ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی۔ 
افغانستان کرکٹ بورڈ جلد نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کرے گا۔