اپریل سے جون 2026 کے دوران توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کا ریکارڈ جاری

جمعرات 23 جولائی 2026 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2026ء) کابینہ ڈویژن نے اپریل سے جون 2026 کے دوران توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کا ریکارڈ جاری کر دیا، جس کے مطابق مختلف اعلی حکومتی شخصیات کو اس عرصے میں مجموعی طور پر 21 قیمتی تحائف موصول ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم بھی اس عرصے میں تحائف وصول کرنے والی اعلی شخصیات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو بطور تحفہ شوگر بال، قیمتی قلم، مسجد نبویؓ کا ماڈل، شیلڈ، ٹائی، چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ پیش کی گئی۔اسی طرح نائب وزیر اعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری مجسمے (اسٹیچو)کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ موصول ہوئے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم کو ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان تحائف کی مالیت کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔