پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں فلم میکنگ تربیتی سیشن کا آغاز

جمعرات 23 جولائی 2026 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2026ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومتِ پنجاب کی جانب سے نوجوانوں اور فلم سازی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے "فلم میکنگ تربیتی سیشن 2026" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا مقصد شرکاء کو فلم سازی کے جدید تقاضوں سے روشناس کراتے ہوئے انہیں عملی مہارت فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، محبوب عالم نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور فلم سازی کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی سیشن نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :