یش اسٹارر ٹاکسک 26 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ٹاکسک کو کنڑ اور انگریزی ورژن کے علاوہ ملیالم، تلگو، ہندی اور تامل زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا

جمعہ 24 جولائی 2026 01:25

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2026ء) ساتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار یش کی ایکشن فلم ٹاکسک سے متعلق پروڈیوسر نے بڑا دعوی کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش اسٹارر ٹاکسک 26 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ پروڈیوسر وینکٹ نارائن کا دعوی ہے کہ شائقین سنیما گھروں میں فلم کو بے حد پسند کریں گے۔پروڈیوسر وینکٹ کے نارائن نے کہا کہ ٹاکسک کا پیمانہ الگ ہے، اس کی شان و شوکت مختلف ہے اور کہانی بیان کرنے کا انداز بہت ہی منفرد ہے۔

(جاری ہے)

مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ ایک بار جب شائقین سینما گھروں میں اس کا تجربہ کریں گے تو وہ اسے پسند کریں گے اور جو کچھ ہم نے پیش کیا ہے اس کی تعریف کریں گے۔واضح رہے کہ ٹاکسک کی ہدایت کاری کے فرائض گیتو موہنداس نے انجام دیے ہیں۔فلم میں نین تارا، کیارا ایڈوانی، تارا ستاریا، ہما قریشی، اور رکمنی وسنت اہم کرداروں میں نظر آئیں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں اکشے اوبرائے، سدیو نائر، امیت تیواری اور کئی دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔ٹاکسک کو کنڑ اور انگریزی ورژن کے علاوہ ملیالم، تلگو، ہندی اور تامل زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :